15 مارچ، 2016، 1:46 PM

چھتیس گڑھ میں ریچھ نے حملہ کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا

چھتیس گڑھ میں ریچھ نے حملہ کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ریچھ نے حملہ کرکے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے اہلکار سمیت 3 افراد کو ہلاک کردیاہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ریچھ نے حملہ کرکے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے اہلکار سمیت 3 افراد کو ہلاک کردیاہے۔ اطلاعات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے مہاسمند کے مقام پیش آیا جہاں جنگل میں ایک ریچھ نے دو دیہاتیوں اور محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے ایک اہلکار کو حملہ کرکے ہلاک کر دیا۔بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے اس مادہ ریچھ کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ علاقائی پولیس کے نائب سربراہ راجیش ککریجا کا کہنا ہے کہ یہ ریچھنی کافی خطرناک تھی اور ہر ایک پر حملہ کر رہی تھی۔ یوں اسے موقع پر ہی ہلاک کر دینے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔

News ID 1862552

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha